خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ خرداد ۱۳۹۷

الخميس ٨ شوّال ١٤٣٩

Thursday, June 21, 2018

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67571

اسلامی ملکوں کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ شرمناک ہے
خبررساں ایجنسی شبستان تہران میں قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ مسلمانوں پر کلسٹر بم برسانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ملکوں کا گٹھ جوڑ انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری اور دہشت گرد عناصر مسلمانوں کی ذلت اور تحقیر کے باعث بنے ہوئے ہیں اور ان گروہوں نے اسلامی ملکوں میں بیرونی طاقتوں کا مداخلت کا راستہ ہموار کیا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک خطے کے مسلمانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر صیہونی حکومت کی مدد کر رہے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اپنی حوصلہ افزائی پر فخر کرتے ہیں۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے مغربی ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی پالسیی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب خطے کے بعض عرب ملکوں کے ذریعے دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ایران کے اسپیکر نے واضح کیا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات، بحرانوں اور جنگوں کا کوئی بھی بہانہ یا جواز قابل قبول نہیں ہے ۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

علی اکبر ولایتی:

خطے میں ایران کےمقابلے میں امریکہ کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے پرمبنی سو افراد کے خط کےبارے میں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے کسی کو وکالت نامہ نہیں دیا ہوا ہے اورایرانی عوام سرتسلیم خم نہیں ہوگی۔

منتخب خبریں