خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67575
حجت الاسلام سید مہدی حائری:
ولایت کو قبول کرکے ہی انسان توحید تک پہنچ سکتا ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور دینی علوم کے استاد نے کہا ولایت و امامت کو قبول کرکے ہی انسان توحید خداوندی تک پہنچ سکتا ہے انہوں نے کہا شیعیان اہل بیت(ع) اپنے اہداف کو حضرت علی(ع) کی سیرت کے مطابق بنانا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور خطیب حجت الاسلام سید مہدی حائری نے تہران میں امام بارگاہ امام حسن مجتبی(ع) میں ایک اخلاقی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمت کے دروازوں میں ایک سکوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ماہ رجب میں بہت سارے اعمال وارد ہوئے ہیں لیکن روزے رکھنے اور اس مہینے میں راتوں کو عبادت کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

حجت الاسلام حائری نے امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے فضائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا بعض اہل سنت کی کتابوں میں آیا ہے کہ اپنی مجالس کو ذکر علی(ع) سے زینت دو۔

انہوں نے حضرت علی(ع) کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اگر لوگ سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل میں حضرت علی(ع) کو نمونہ قرار دیں تو خوشبختی ان کا مقدر ٹھہرے گی۔

انہوں نے کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) نے اپنے انتہائی مختصر دور حکومت میں ایسے اصول چھوڑے ہیں کہ یہ اسلامی حکومت کو ان اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔

623526

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں