خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67576
آیت اللہ محمدی ری شہری:
اہل یقین گناہوں کے باطن کا مشاہدہ کرکے ان کے نزدیک نہیں جاتے
سماجی: ایران میں ماہرین کی اسمبلی(مجلس خبرگان) میں تہران سے نمائندے نے کہا اہل یقین چونکہ گناہوں کے باطن کا مشاہدہ کرلیتے ہیں اس لئے وہ گناہوں کے نزدیک نہیں جاتے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد محمدی ری شہری نے گذشتہ روز حرم حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) میں سورہ بقرہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے آخرت میں یقین کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کبھی آخرت میں یقین کے متعلق عقلی استدلال کیا جاتا ہے اور کبھی قلبی یقین پر بحث کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا اہل یقین صداقت کے بلند مرتبے کو حاصل کرلیتے ہیں اور امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے فرمان کے مطابق سچائی اہل یقین کی خصوصیات میں سے ہے۔

آیت اللہ ری شہری نے اہل یقین کے خدا سے رابطے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا جس وقت انسان اہل یقین ہوگا اس کی صداقت بھی زیادہ ہوگی چنانچہ امام جعفر صادق(ع) فرماتے ہیں حقیقی صداقت یہ ہے کہ انسان خدا کے علاوہ کسی چیز کے متعلق نہ سوچے اور خدا پر اپنی نفسانی خواہشات کو ترجیح نہ دے۔

آیت اللہ ری شہری نے کہا جو خدا اور قیامت کے متعلق یقین رکھتے ہیں ان کا اخلاص اور شجاعت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

623508 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں