خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۶

الأحد ٤ شعبان ١٤٣٨

Sunday, April 30, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67577
آیت اللہ محمد علی جاودان:
قرآن کریم اور اہل بیت(ع) سے تمسک نعمت الہی کا باعث ہے
سماجی: آیت اللہ جاودان نے کہا قرآن کریم اور اہل بیت(ع) سے تمسک خدا کی معرفت کا باعث ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور معلم اخلاق آیت اللہ محمد علی جاودان نے گذشتہ روز تہران میں امام بارگاہ شیخ مرتضی زاہد میں درس اخلاق میں پیغمبر اسلام(ص) کی  معروف حدیث "حدیث ثقلین" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا قرآن کریم اور پیغمبر اسلام(ص) کی عترت بہت قیمتی میراث ہے جو بشر کی دنیا اور آخرت میں سعادت اور خوشبختی کی باعث ہے۔

انہون نے مزید کہا قرآن کریم انسان کے نفس کو پاکیزہ بناکر اسے خداشناسی اور توحید کی معرفت عطا کرتا ہے۔

آیت اللہ جاودان نے کہا قرآن کریم خدا کی کتاب ہے جو پیغمبر اکرم(ص) پر نازل ہوئی ہے یہ کتاب بشریت کو خوشبختی کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔

انہوں نے کہا پیغمبر اسلام(ص) نے اپنی امت کی ہدایت کیلئے بہت زیادہ زحمتیں برداشت کی ہیں لیکن ان زحمتوں کے بدلے انہوں نے کوئی اجرت طلب نہیں کی ہے اور صرف اپنی عترت سے محبت کرنے کا لوگوں سے تقاضا کیا ہے۔

623513

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران میں پاکستانی قونصل جنرل کی طلبی، پاک، ایران سرحد پر دہشتگردی واقعے پر شدید احتجاج

شبستان نیوز ایجنسی: پاک،ايران سرحد کے قريب ميرجاوہ کے علاقے ميں ايراني فورسز پر دہشت گردوں کے حملے سے اہلکاروں کي شہادت پر صوبہ سيستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے پاکستاني قونصل جنرل کو طلب کرکے اس واقعے پر احتجاج کيا.

منتخب خبریں