خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Thursday, April 20, 2017 خبر کوڈ : 67578
حجت الاسلام انصاریان:
احکام الہی پر عمل انسان کی عقل میں اضافے کا باعث ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور زبردست خطیب حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا احکام الہی پر عمل کرنے سے انسان کی عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام حسین انصاریان نے تہران میں ہمدانیوں کے امامبارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا انبیاء اور آئمہ معصومین(ع) کی تعلیمات اور ان کے اقوال حق ہیں۔

انہوں نے حکمت کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا عربی میں حکمت کا معنی خطرے سے حفاظت کا ہے لیکن قرآن کریم میں حکمت سے مراد انسان کو اعتقادی و عملی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا سورہ بقرہ میں ارشاد خداوندی ہے اگر کسی کو حکمت عطا کی گئی ہوتو اسے خیرکثیر عطا کی گئی ہے کہ جسے شمار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا حکمت شیطانی حملوں کے سامنے مضبوط بند ہے کہ جو انسان کو دنیا اور آخرت میں مشکلات سے محفوظ رکھتا ہے۔

حجت الاسلام انصاریان نے کہا اگرچہ دنیاوی مصائب اور مشکلات انسان کو غم زدہ کردیتی ہیں لیکن مومن انسان صبر اور توکل کے ذریعے ان مشکلات کو تحمل کرتے ہیں اور آخرت میں بہترین اجر و ثواب کے مستحق قرار پاتے ہیں۔

623471

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں