خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۵ آیان ۱۳۹۸

السبت ١٩ ربيع الأوّل ١٤٤١

Saturday, November 16, 2019

وقت :   Saturday, April 29, 2017 خبر کوڈ : 67658
ڈاکٹر حسن روحانی:
ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے
بین الاقوامی: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کرنے والے حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

خبررساں ایجنسی شبستان: وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے نام ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اپنے دوست ملک کے استحکام، سکیورٹی اور ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں پراکسی وارز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے کچھ ممالک پراکسی وار کے ذریعے اسلامی ممالک میں یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ کچھ ممالک دہشت گردوں کو استعمال کرکے اسلامی ممالک میں تشدد، عدم استحکام، غربت اور پسماندگی لانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھرتی کیے گئے دہشت گردوں کے ہاتھوں سرحدی محافظوں کی شہادت پر افسوس ہے کہ جو حملے کرنے کے لیے پاکستان کی زمین استعمال کرتے ہیں۔

حسن روحانی نے پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین کو کبھی ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا۔ لیکن شدت پسندوں نے کئی بار پاکستان کی جانب سے ایرانی سرحدی محافظوں پر حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کئی محافظ اور شہری شہید ہوئے ہیں۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے بار ہا سرحد پر کنٹرول مزید سخت کرنے کی یقین دہانیاں کروائیں لیکن اس کے باوجود حملے جاری ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں