خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Tuesday, May 2, 2017 خبر کوڈ : 67699

تہران میں 30ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح
سماجی: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں 30ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح کیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق 2 مئی 2017 کو تہران میں کتابوں کی 30ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوا۔

یہ افتتاح ایرانی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کیا جبکہ اس تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید رضا صالحی امیری، کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے سربراہ سید عباس صالحی اور دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں اٹلی اور صربیہ کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس کتاب نمائش میں ہر سال بہت بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی پبلشرز شرکت کرتے ہیں۔

اس سال بھی کتابوں کی اس نمائش میں 400 عناوین پر کتابیں رکھی گئی ہیں اور اس نمائش میں ملکی اور غیرملکی 2700 پبلشرز شرکت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ دس روزہ نمائش 3 مئی 2017 کو شروع ہوگی اور 13 مئی تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں ایرانیوں کا رجوع قابل دید ہوتا ہے اور وہ اس نمائش سے اپنی پسند کی کتب خریدتے ہیں۔

625946

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں