خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Sunday, May 14, 2017 خبر کوڈ : 67803

ایرانی عوام کا احترام کرتے ہیں: حسن روحانی
خبررساں ایجنسی شبستان يہ بات ' حسن روحاني ' نے گزشتہ روز ايراني دارالحكومت تہران ميں ' سلام آزادي ' كے نام سے منعقدہ انتخاباتي اجلاس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني عوام كے لئے 19 مئي ايك تاريخي دن ہے اور اپني بھرپور شركت كے ساتھ نئي تاريخ رقم كريں گے.

روحاني نے كہا كہ ہم واضح طور پر كہنا چاہتا ہيں كہ اس ملك كے صاحب ايراني لوگ اور ان كے ووٹ ہے اور ايراني جوانوں كے ذہين فكر و سوچ كے ذريعہ ملك كو فروغ مل جائے گا.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ہم پوري دنيا كو اعلان كررہے ہيں كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے روشن مستقبل كي تعمير كے لئے پرعزم اور صحيح راستے پر قدم اٹھائيں گے.

انہوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ چار سال كے دوران ہم نے جوانوں كي كوششوں كے ذريعہ تشدد پسندي اور انتہا پسندي كے چہرے كو بے نقاب، اميد كي كرن كو بحال اور ايران كو امن كے گہوارہ ميں تبديل كر سكيں اور انتخابات پر احترام كرنا شہري حقوق پر احترام كے مترادف ہے.

انہوں نے يونيسكو كے 2030 معاہدے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايراني سپريم ليڈر اور قوم كو وعدہ دے رہے ہيں كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي ثقافت اور قوانين كے مطابق اس عالمي معاہدے پر عملدرآمد كريں گے.

ايراني صدارتي اميدوار نے كہا كہ ہم گيارھويں حكومت كے راستے كو ايمانداري كے ساتھ جاري رہيں گے اور 12ويں حكومت كے دوران رہبر معظم كي ہدايات اور ايراني قوم كے مشاورت كے ساتھ تمام ظالمانہ پابنديوں كو خاتمہ كرسكيں گے اور ايرانيوں كي ترقي كے لئے شہري حقوق كو نفاذ كريں گے.

حسن روحاني نے كہا كہ ہماري حكومت اپنے تمام ناقدين پر احترام كرتا ہے كيونكہ ملك كو بچانے كا واحد راستہ اور موجودہ مسائل كا حل تنقيد كرنا ہے.

ياد رہے كہ 19 مئي كو ايران كے آئندہ صدارتي انتخابات ملك اور بيرون ملك مين منعقد كئے جائيں گے.

ايران كي گارڈين كونسل كي جانب سے 6 حتمي اميدواروں كي اہليت كي تصديق كردي گئي ہے جن ميں موجودہ صدر مملكت حسن روحاني، ايران كے ادارہ آستان قدس رضوي كے سربراہ علامہ سيد ابراہيم رئيسي، موجودہ حكومت كے سنئير نائب صدر اسحاق جہانگيري، ميئر تہران محمد باقر قاليباف، سابق وزير ثقافت مصطفي ميرسليم اور سابق وزير كھيل سيد مصطفي ہاشمي طبا شامل ہيں

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں