خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Wednesday, May 17, 2017 خبر کوڈ : 67852
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی سب سے بڑی خصوصیت لوگوں کے ووٹ کا احترام ہے
سیاسی: ایران کے شہر زاہدان کے امام جمعہ نے انتخابات میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی سب سے بڑی خصوصیت لوگوں کے ووٹ کی اہمیت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر زاہدان کے امام جمعہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے صدارتی انتخابات میں لوگ اپنے ووٹ کے ذریعے نظام کی دوسری شخصیت کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے ملک میں صدارتی انتخابات کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا ان انتخابات میں لوگوں کی بھرپور شرکت کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔

شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا انقلاب اسلامی کے دشمن ملت ایران کی انتخابات میں بھرپور شرکت سے سخت نالاں ہیں اور وہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں تاکہ لوگ انتخابات میں شرکت نہ کریں۔

آیت اللہ سلیمانی نے کہا انتخابات میں شرکت نہ کرنا شہدا کے خون سے خیانت ہے۔

628894

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں