خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Saturday, May 20, 2017 خبر کوڈ : 67914

ایرانی عوام کو ڈاکٹر حسن روحانی پر اعتماد کا اظہار
سیاسی: ایرانی صدر اپنے رقیب سید ابراہیم رئیسی سے لاکھوں ووٹ زیادہ لیکر آگے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران میں گذشتہ روز 12ویں ایرانی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ کا عمل شروع ہوا۔ پہلے مرحلہ میں ووٹنگ کا آخری ٹائم رات آٹھ بجے تھا لیکن لوگوں کی غیرمعمولی توجہ اور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو چار مرتبہ ووٹ کا ٹائم بڑھانا پڑا۔

اس طرح ایران سمیت دیگر ممالک میں ووٹنگ کا عمل رات بارہ بجے تک جاری رہا۔ ابھی تک ووٹنگ کی گنتی مکمل نہیں ہوئی لیکن جو گنتی مکمل ہوچکی ہے اس میں ایران کے صدر حسن روحانی دوسرے مرحلے میں بھی اپنے حریف پر بھاری رہیں گے۔

اب تک کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنے مدمقابل سید ابراہیم رئیسی پر چالیس سے پچاس لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

ان حالت میں کہا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی دوسری مرتبہ بھی بڑی آسانی کے ساتھ صدر منتخب ہوجائیں گے۔

توقع ہے کہ آج شام تک رسمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

دوسری طرف غیررسمی نتائج کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی کے حامیوں نے ڈاکٹر حسن روحانی کی جیت کا جشن منانا شروع کردیا ہے۔

630081

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں