خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Wednesday, May 24, 2017 خبر کوڈ : 67975

ایران کی میزائلی طاقت کے بارے میں دشمنوں کا بیان ان کی نادانی کا مظہر ہے، صدر مملکت
خبررساں ایجنسی شبستان صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کی طاقت صرف میزائل ہی نہیں ہے تاہم ایران دشمنوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر ضرورت کے مطابق میزائل تیار کرتا رہے گا۔

انھوں نے ایرانی قوم کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر عراق کی صدام حکومت کی جارحیت کے زمانے میں دشمنوں کے پاس میزائل اور طیارے بہت زیادہ تھے اور ان دشمنوں نے صدام کو جدید ترین جنگی طیاروں، ٹینکوں، توپوں اور کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کر رکھا تھا مگر ایرانی قوم نے اپنے جذبہ ایمان، اتحاد و یکجہتی اور ولی فقیہ کی اطاعت کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔صدر مملکت نے اسی طرح خرم شہر کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ میں پوری دنیا، ایرانی قوم کے سامنے آ کھڑی ہوئی تھی پھر بھی ایرانی قوم نے ایک بڑا معجزہ کر دکھایا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر حملے میں صدام حکومت کی فوج کے لئے علاقے کے عرب ملکوں کی جانب سے ہمہ جہتی حمایت کے اعتراف نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ تین خرداد مطابق چوبیس مئی کو خرم شہر کی آزادی، جارح دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم کی سب سے بڑی اور زبردست کامیابی تھی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں