خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Wednesday, June 7, 2017 خبر کوڈ : 68132

ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے چار دہشت گرد ہلاک
سیاسی: آج صبح ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ ہاوس اور امام خمینی(رہ) کے حرم میں داخل ہوکر دہشت گردوں نے بم دھماکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک دو افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں گروہ داعش نے ان حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق 7 جون 2017 کو صبح کے وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ ہاوس میں گھس کر پارلیمنٹ ہاوس کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

نیوز ایجنسی ایلنا کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور چار افراد تھے جنہیں سیکورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔

ادھر حرم امام خمینی(رہ) میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ آوروں نے حرم امام خمینی(رہ) میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ ہاوس اور حرم امام خمینی(رہ) میں دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

633952

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں