خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Tuesday, June 13, 2017 خبر کوڈ : 68222
محمد عارف:
قرآنی نمائش کیلئے مستقبل جگہ مخصوص کرنے کی ضرورت ہے
سماجی: رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا چاہئے۔

خبررساں ایجسنی شبستان کی رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ محمد عارف نے تہران میں شہر قصہ نامی سافٹ وئیر کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کو چار دانگ عالم میں پھیلانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا رہبر کبیر امام خمینی(رہ) نے قرآنی تعلیمات پر عمل کو ہی انقلاب کی کامیابی قرار دیا تھا انہوں نے مزید کہا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے عالمی سطح پرکام کیا جائے۔

محمد عارف نے کہا سوشل میڈیا کا استعمال بھی قرآنی تعلیمات کے فروغ کا اہم سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے قرآنی نمائش کا اہتمام صرف ایران میں نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایران سے باہر بھی ایسی مقدس نمائشوں کا انعقاد کیا جانا چاہئے تاکہ قرآن مجید کی تعلیمات سے پوری انسانیت مستفید ہوسکے۔

انہوں نے کہا قرآنی نمائش میں رکھے گئے فن پارے ماہرین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اسی طرح ان کی قرآن کے ساتھ محبت کی دلیل ہے اس لئے اس محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآنی نمائش کیلئے ایک مستقل جگہ کی ضرورت ہے تاکہ لوگ قرآنی محصولات سے مستفید ہوتے رہیں۔

635270

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں