خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Wednesday, June 14, 2017 خبر کوڈ : 68230

امام زادہ سید علی عباس(ع) بجنورد کے حرم میں شب ہائے قدر کے اعمال کرائے جائیں گے
سماجی: بجنورد میں واقع امام زادہ سید علی عباس(ع) کے مزار میں شب قدر کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف بجنورد کے سربراہ حجت الاسلام عظیم آسودہ نے کہا کہ امام زادہ سید علی عباس(ع) کے حرم میں شب ہائے قدر کے اعمال کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور 19، 21 اور 23 کی راتوں میں حرم مقدس میں اعمال بجالائے جائیں گے۔

پروگرام کے مطابق تینوں مقدس راتوں میں دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کی جائے گی جبکہ عمل قرآن بھی کروایا جائے گا۔

اس کے علاوہ مومنین حرم مقدس میں شب ہائے قدر کی مخصوص نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔

اسی طرح 19 کی رات حجت الاسلام سید رؤف نژاد کا خصوصی خطاب ہوگا جبکہ 21 کی رات حجت الاسلام شرفخانی مومنین سے خطاب فرمائیں گے اسی طرح 23ویں کی رات کے خطیب حجت الاسلام یعقوبی ہوں گے۔

اسی طرح شب ہائے قدر میں قرآن مجید کی تلاوت کیلئے بھی معروف قراء کو دعوت دی گئی ہے جبکہ معروف ثناء خوان اور ذاکرین امیرالمومنین کے فضائل و مصائب پڑھیں گے۔

635369

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں