خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Wednesday, June 14, 2017 خبر کوڈ : 68231
حجت الاسلام احمدی مروی:
شب قدر پروردگار کی طرف پلٹنے کا بہترین موقع ہے
سماجی: دفتر مقام معظم رہبری کے دینی مدارس کے ساتھ روابط کے معاون نے کہا کہ شب ہائے قدر میں پرودگار سے جو مانگا جائے عطا ہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر مقام معظم رہبری کے شعبہ دینی مدارس کے ساتھ تعلقات عامہ کے معاون حجت الاسلام احمدی مروی نے کہا کہ شب ہائے قدر خداوند عالم کی طرف پلٹنے کیلئے سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا ان راتوں میں پروردگار کے ساتھ راز و نیاز کے ذریعے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جاسکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دین و دنیا کی برکات بھی سمیٹی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے توبہ کو رحمت خدا کی امید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی خدا کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے جیسے بھی حالات ہوں توبہ کرکے اس کے ساتھ لو لگانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صرف زبانی حد تک توبہ فوائد کے حصول میں ناکام رہتی ہے حقیقی توبہ ہی انسان کو پروردگار تک پہنچاتی ہے۔

حجت الاسلام احمدی نے کہا اس لئے اگر صدق نیت کے ساتھ توبہ کی جائے تو اس کے نتائج اور اثرات انسان کی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں اور اس کے ایمان میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

635583

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں