خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Wednesday, June 14, 2017 خبر کوڈ : 68233

تہران کی مساجد میں جوانوں کیلئے جہیز کی فراہمی کا آغاز
سماجی: اس منصوبے کے تحت ہر مسجد ایک جوان کیلئے جہیز مہیا کرے گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مساجد کے فلاحی امور کے انچارج حجت الاسلام سعید کریمی نے کہا مساجد کے ماہ مبارک رمضان میں ایسے جوڑے جو جہیز نہیں خرید سکتے ان کیلئے مساجد کے فلاحی شعبہ نے قدم اٹھاتے ہوئے ایک شاندار منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تہران بھر کی مساجد کے ائمہ کے ذمہ لگایا گیا ہے کہ ہر امام جماعت ایک شخص کے جہیز کا انتظام کرے اس حوالے سے خوش آئند امر یہ ہے کہ بہت سی مساجد کے ائمہ نے کہا ہے کہ وہ مخیر حضرات کے تعاون سے ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عنقریب وہ اس منصوبے پر کام شروع کردیں گے۔

حجت الاسلام سعید کریمی نے کہا کہ مساجد نے ہمیشہ معاشرے کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے یہ منصوبہ بھی ان شاء اللہ تہران کی حد تک ایسے لوگوں کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا جو اپنی بچیوں کیلئے جہیز کا انتظام نہیں کرسکتے۔

انہوں نے تہران کے مومنین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے محلے کی مسجد کے امام جماعت سے رابطہ کرکے اس کار خیر میں حصہ ڈالیں۔

635239

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں