خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Wednesday, June 14, 2017 خبر کوڈ : 68237
حجت الاسلام میرباقری:
شب قدر قلب ضیافت الہی ہے
سماجی: مجلس خبرگان کے رکن نے کہا کہ حتی المقدور اس مبارک مہینے اور شب ہائے قدر سے بہرہ مند ہونا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان کے رکن حجت الاسلام میرباقری نے حرم مطہر حضرت معصومہ قم(س) میں شب قدر کے اعمال کیلئے آئے ہوئے ہزاروں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصومین(ع) نے عظیم مصائب کا مقابلہ کیا تاکہ معاشرے کو فتنے سے دور رکھ سکیں۔

انہوں نے امتحان الہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امتحان درحقیقت مومن کو غیرمومن سے ممتاز کرتا ہے امتحان کا فلسفہ بھی یہی ہے کہ پتہ چل جائے کہ کون حقیقت میں مومن ہے اور کون نہیں ہے۔

انہوں نے امیرالمومنین(ع) کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد مقامات سے آپ کے خلاف زہر اگلی جاتی تھی لیکن اس کے باوجود آپ نے صبر سے کام لیا حتی جب آپ کے بیت اقدس پر حملہ کیا گیا پھر بھی خاموش رہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں امیرالمومنین(ع) کی سیرت طیبہ کو اپنانا چاہئے اس صورت میں ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ ماہ مبارک کی مبارک گھڑیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص شب ہائے قدر میں اللہ رب العزت کے ساتھ اپنا رابطہ اور ناطہ مضبوط کریں۔

635577

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں