خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Thursday, June 15, 2017 خبر کوڈ : 68243

امیرالمومنین(ع) کی لوگوں کے بارے میں دوبڑی پریشانیاں
خبررساں ایجنسی شبستان: اے لوگو، میں تمہارے بارے میں سب سے زیادہ دو چیزوں کا خوف رکھتا ہوں، خواہشات نفسانی کی پیروی کرنا اوردل میں لمبی امیدیں رکھنا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حضرت امیرعلیہ السلام نے نہج البلاغہ کے خطبوں میں مختلف مسائل کے بارے میں اہم اورگرانقدرمطالب بیان فرمائے ہیں کہ جو زندگی میں بہت زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔امام علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے یہاں پرنہج البلاغہ کےخطبہ نمبر۴۲ کا جائزہ لیتےہیں کہ جو خواہشات نفسانی پیروی کرنے اوردل میں لمبی لمبی امیدوں کو پروان چڑھانے کے بارے میں ہے۔

و من خطبه له ع و فيه يحذر من اتباع الهوى و طول الامل في الدنيا

«اءَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اءَخْوَفَ مَا اءَخَافُ عَلَيْكُمُ اثْنَانِ: اتِّباعُ الْهَوَى ، وَ طُولُ الْاءَمَلِ، فَاءَمَّا اتِّبَاعُ الْهَوَى فَيَصُدُّ عَنِ الْحَقِّ، وَ اءَمَّا طُولُ الْاءَمَلِ فَيُنْسِي الْآخِرَةَ، اءَلا وَ إ نَّ الدُّنْيَا قَدْ وَلَّتْ حَذَّاءَ فَلَمْ يَبْقَ مِنْهَا إ لا صُبَابَةٌ كَصُبَابَةِ الْإِنَاءِ اصْطَبَّهَا صَابُّهَا، اءَلا وَ إِنَّ الْآخِرَةَ قَدْ اءَقْبَلَتْ، وَ لِكُلِّ مِنْهُمَا بَنُونَ، فَكُونُوا مِنْ اءَبْنَاءِ الْآخِرَةِ وَ لا تَكُونُوا مِنْ اءَبْنَاءِ الدُّنْيَا فَإِنَّ كُلَّ وَلَدٍ سَيُلْحَقُ بِاءَبِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَ إِنَّ الْيَوْمَ عَمَلٌ وَ لا حِسَابَ، وَ غَدا حِسَابٌ وَ لاَ عَمَلَ

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا خطبہ کہ جس میں لوگوں کو خواہشات نفسانی کی پیروی اورلمبی لمبی امیدیں رکھنےسے ڈرایا گیا ہے۔

اے لوگو، میں تمہارے بارے میں سب سے زیادہ دو چیزوں کا خوف رکھتا ہوں، خواہشات  نفسانی کی پیروی کرنا اور دل میں لمبی امیدیں رکھنا۔

خواہشات نفسانی کی پیروی انسان کو راہ حق سے روک دیتی ہے اورلمبی لمبی امیدیں آخرت کو بھلا دیتی ہیں، یاد رکھو کہ دنیا منہ پھیرکرجارہی ہے اوراس میں سےکچھ باقی نہیں رہ گیا ہے مگراتنا جتنا برتن سے چیزکو انڈیل دینے کے بعد تہ میں باقی رہ جاتا ہے اورجان لو کہ آخرت اب سامنے آرہی ہے۔ دنیا اورآخرت دونوں کی اولاد ہیں، لہذا تم آخرت کے فرزند بنو اوردنیا کے فرزند نہ بنو۔ اس  لیے کہ ہربیٹا روزقیامت اپنی ماں سے منسلک ہوگا۔ آج عمل کا دن ہے اورحساب نہیں اورکل حساب کا دن ہوگا عمل نہ ہوسکے گا۔

۶۳۵۵۱۵

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں