خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۳ آذر ۱۳۹۶

الخميس ٢٦ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Thursday, December 14, 2017

وقت :   Thursday, June 15, 2017 خبر کوڈ : 68251

ایرانی شہر آستارا میں قرآنی محفل کا انعقاد
سماجی: آستارا میں قرآنی محفل میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق رضاکار فورس کے میڈیا سیل کے انچارج پیمان ناصری زارع نے شبستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا کار فورس کے زیر انتظام ثقافتی مرکز فعال ہے اس مرکز میں مختلف حوالوں سے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مذکورہ مرکز میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے قرآن مجید کے تعلیمات کے حوالے سے کہا کہ قرآنی تعلیمات میں یہ طاقت ہے کہ معاشرے کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہیں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے ذریعے ہی معاشرتی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا آج کل پورے ملک میں قرآنی حوالے سے کافی کام ہورہا ہے مختلف ثقافتی مراکز قرآنی حوالے سے فعال ہیں اس لئے معنوی فضا سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قرآنی تعلیمات کے نور سے قلوب کو زندہ کیا جاسکے۔

635768

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

خبررساں ایجنسی شبستان اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

منتخب خبریں