خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Friday, June 16, 2017 خبر کوڈ : 68260

امریکہ کو ایران کے وزیر خارجہ کا انتباہ
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام غیرقانونی پالیسی اور نظام بدلنے کی مبہم سوچ اپنانے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کرکے اس سے سبق حاصل کریں

۔انہوں نے کہا کہ سن انّیس سو ترپن میں ایران میں فوجی بغاوت کی شرمناک شکست اور پھر سن انّیس سو اناسی میں اسلامی انقلاب کی مثالی کامیابی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ایرانی عوام اپنے مستقبل کے لئے بیرونی سازشوں کے مقابلے میں پوری طاقت و توانائی کے ساتھ مزاحمت و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ چند دہائیوں سے نظام کی تبدیلی اور پابندیوں کی حکمت عملی پر چلنے کے بعد امریکہ نے ایران میں انّیس سو ترپن کے واقعے پر معافی مانگی اور اس بات کو تسلیم کیا کہ مذاکرات ہی صرف مسئلے کا حل ہے۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ عوامی پشتپناہی کے مالک ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو تبدیل کرنے کے بجائے اپنے نظام کو بچانے کی فکرکرے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں