خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68267
آیت اللہ محمد نقی لطفی:
ملک کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنا دشمنوں کی نئی سازش ہے
سیاسی: امام جمعہ ایلام نے کہا کہ آج ایرانی قوم کو اتحاد کی جتنی ضرورت ہے اس سے پہلے نہ تھی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ایلام آیت اللہ محمد نقی لطفی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ آج ایک بار پھر ایران میں حامی اور مخالف کی تقسیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، بنی صدر کے دور میں ایسی ہی آوازیں اٹھیں تھیں جن کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رجحان معاشرے کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم نے پوری دنیا کو حیران کردیا اور کثیر تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرکے ثابت کردیا کہ ایرانی قوم باشعور ہے اور اسلامی نظام کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہی بڑی کامیابی بعض لوگوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے اس کامیابی کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

آیت اللہ نقی لطفی نے کہا ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایرانی قوم کی بھی اختلاف کو اپنی صفوں میں آنے سے روکتے ہوئے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرے تاکہ بعض لوگ اس مذموم کوشش میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

635973

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں