خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۷ خرداد ۱۳۹۷

الاثنين ١٤ رمضان ١٤٣٩

Monday, May 28, 2018

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68274
حجۃالاسلام علی ملکی:
شب قدر، دلوں کی طہارت کا بہترین موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرقصرشیرین کےامام جمعہ نے شب قدرکو انسان کے وجود میں اچھائیوں اورخوبیوں کو پیدا کرنےکا بہترین موقع قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ شب ہائے قدرمیں اپنے اخروی گھر کو آبادکرنے کےلیےمستحکم قدم اٹھانا چاہیے۔

ایران کے شہرقصرشیرین کےامام جمعہ حجۃ الاسلام علی ملکی نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران شب ہائے قدرکی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورہ مبارکہ قدرکی آیات کے پیش نظراس رات کے فضائل کو سمجھا جاسکتا ہے،قرآن شب قدر کونازل ہوا ہے اوراس رات کی عبادت ہزارمہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔

انہوں نے شب قدرکی بہت زیادہ خیروبرکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب قدرمیں الہی خیرات اوربرکات نازل ہوتی ہیں اوراللہ تعالیٰ کی رحمت خاص بندوں کے شامل حال ہوتی ہے۔

حجۃ الاسلام ملکی نے شب قدرکو دلوں کی طہارت کےلیے ایک بہترین موقع قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اس رات کو اللہ کی رسی سے تمسک کرکے سعادت کی منزل پرفائزہوا جاسکتا ہے اوران ایام میں اپنے دل کو اللہ تعالیٰ کے قریب کیا جاسکتا ہے۔

قصرشیرین کےامام جمعہ نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ شب قدر،اسلام کی مقدس اوربابرکت راتوں میں سے قراردیا ہوا ہے اوراللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس رات کی عظمت کو بیان فرمایا ہے اوراس نام پرایک سورہ بھی نازل فرمایا ہے اورپورے سال کی کوئی رات بھی اس رات کی فضلیت کو نہیں پہنچ سکتی ہے۔

۶۳۶۰۴۹

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دین کی نظر میں عبادت کی اقسام

سماجی: ایران کے نامور خطیب اور معلم اخلاق نے کہا قرآن کریم اور روایات اہل بیت(ع) میں سعادت اور خوشبختی کے بہت معانی بیان ذکر کئے گئے ہیں ایک جگہ پر پیغمبر اسلام(ص) نے خوشبختی اور سعادت کے متعلق فرمایا ہے وہ عبادت خدا کیلئے طول عمر ہے۔

منتخب خبریں