خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68276
حجۃ الاسلام پناہیان:
محبت اہل بیت(ع) دل سےدنیا کی محبت کےخروج کا بہترین سبب ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام پناہیان نےکہا ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے بارے میں اہم ترین امتحان الہی یہ ہےکہ اس محبت کی وجہ سے دل سے دنیا کی محبت خارج ہوجاتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد حجۃ الاسلام علی رضا پناہیان نے ۲۲ماہ مبارک رمضان کو  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سےعشق ومحبت انسان کی خوشی اورمسرت کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے دنیا کی محبت اوراہل بیت علیہم السلام کی محبت کے رابطے کے بارے میں کہا ہے کہ انسان خود بخود دنیا سے محبت رکھتا ہے لیکن اس محبت کو دل سے خارج کرنے کے لیے اسے سے زیادہ گہری اورعمیق محبت ہونی چاہیے اوروہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت ہے۔

حوزہ ویونیورسٹی کے استاد نےمزید کہا ہے کہ دنیا کی محبت ختم ہونے والی نہیں ہے اوراگرسے گھاس پھوس کی طرح ہےکہ اگراسے ختم کردو تو دوسری محبت پیدا ہوجائےگی لہذا ہمیشہ دنیا کی محبت کے ساتھ جنگ کرنی چاہیے لیکن جب اہل بیت علیہم السلام کی محبت انسان کے دل کو مکمل طورپر گھیرلے تو دنیا کی محبت مکمل طورپردل سے نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کی پستی اورحقارت میں غوروفکر انسان کے دل سےاس کی محبت کے خروج کا سبب بنتی ہے۔اگرانسان اپنے دل سے دنیا کی محبت نہ نکالے تو وہ مشکلات اورسختیوں میں مبتلاہوجائے گا ۔

حجۃ الاسلام پناہیان نےآخرمیں کہا ہےکہ ہم میں سے ایک شخص ایک خاص حدتک اپنے دل میں اہل بیت علیہم السلام کی محبت رکھتا ہے لیکن ہمیں اتنی مقدارپراکتفاء نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اہل بیت علیہم  السلام کی  تھوڑی محبت اللہ کے سخت امتحانوں سے انسان کی نجات کا ذریعہ نہیں بنے گی۔

۶۳۶۱۰۵

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں