خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68279

تئیس ماہ رمضان کی شب کے لیے امام مہدی(عج) کی نصیحت
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کے مہدویت تخصصی سنٹرکے قائم مقام نےامام زمانہ علیہ السلام اورماہ رمضان کے درمیان مستحکم ارتباط بتاتے ہوئےکہا ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام فرماتےہیں؛شب تئیس کو کھڑے، بیٹھے اورسجدے کی حالت میں اس دعا کی بہت زیادہ تکرارکرو۔ ۔ ۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے مہدویت تخصصی سنٹر کےحوالے سےنقل کیا ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مصلحی نے اس سنٹرکےملازمین اورطلباء کے اجتماع میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے سامنے امام زمانہ علیہ السلام اوراس مقدس مہینے کے درمیان ارتباط کی وضاحت کرنی چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ کتاب کافی کے سورہ قدرکےایک مخصوص باب میں انتہائی خوبصورت روایات نقل ہوئی ہیں کہ جن کا خلاصہ یہ ہے کہ فرشتے شب قدرمیں نازل ہوتےہیں اوراب یہ سوال پوچھنا چاہیےکہ کس پرنازل ہوتے ہیں؟

حجۃ الاسلام مصلحی نےکہا ہےکہ سابقہ انبیاء اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورمیں فرشتے پران انبیاء پرنازل ہوا کرتےتھے اورقرآنی آیات کےمطابق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہرسال شب قدرموجود ہے اوراحادیث کی بنا پر اس دورمیں یہ فرشتے امام زمانہ علیہ السلام پرنازل ہوتے ہیں۔ ان روایات کی وضاحت کے ساتھ امام زمانہ علیہ السلام اورماہ مبارک رمضان کے درمیان ایک مستحکم ارتباط قائم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ شیخ عباس قمی کہتے ہیں کہ اگرہم ماہ مبارک رمضان میں ختم قرآن کریم کا ثواب امام زمانہ علیہ السلام کو ہدیہ کریں تو اس کا ثواب دوگنا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا ہےکہ آیت اللہ وحید خراسانی بھی تاکید کرتے ہیں کہ پورا سال قرآن پڑھو اوراس کا ثواب امام زمانہ علیہ السلام کو ہدیہ کرو کیونکہ شب قدرمیں یہ تمہیں فائدہ دے گا اورامام زمانہ علیہ السلام اس رات کو تمہیں اس کا اجردیں گے۔

حجۃ الاسلام مصلحی نے شب ۱۷ ماہ مبارک رمضان کو امام زمانہ علیہ السلام کے توسط سے مسجد مقدس جمکران کی تعمیرکےحکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ماہ رمضان کی شب تئیس کو حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی سلامتی کی دعا نقل ہوئی ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام فرماتے ہیں؛شب تئیس کو کھڑے، بیٹھے اورسجدے کی حالت میں اس دعا کی بہت زیادہ تکرارکرو اوراس کے بعد فرمایا: پورے ماہ مبارک رمضان میں اورپھراسے وسعت دیتے ہوئے فرمایا کہ جب بھی تمہارے لیے ممکن ہو اس دعا (اللھم کن لولیک ۔ ۔ ۔ ) کو پڑھو۔

۶۳۶۰۸۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں