خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣٠ ذو القعدة ١٤٣٨

Tuesday, August 22, 2017

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68281
اقوام متحدہ:
ابوبکر بغدادی کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کرسکتے
بین الاقوامی: اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے حملے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بارے میں تصدیق نہیں کرسکتے۔

خبرساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی انڈیپنڈنٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ روس نے اعلان کیا ہے کہ رقہ میں ہونے والی بمباری کے نتیجہ میں داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی کے مارے جانے کے قوی امکان ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس ضمن میں کسی قسم کے تبصرہ سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس خبر کی ابھی تصدیق نہیں کرسکتے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن نے کہا کہ ابھی تک مستقل آزاد ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اس خبر کی تصدیق کرنا قبل از وقت ہوگا کہ داعش کا سربراہ 23 مئی 2017 کو ہونے والے روسی حملے میں مارا گیا۔

ادھر روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی 23 مئی کو ہونے والے حملوں میں مارا گیا ہے۔

اس وزارت نے ایسی تصاویر بھی شائع کی تھیں جہاں ابوبکر بغدادی کے رہائش پذیر ہونے پر بمباری کی گئی تھی۔

ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جن عمارتوں پر روس نے بمباری کی ہے وہ مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہیں اور اس میں موجود کسی فرد کے زندہ بچنے کے امکان بہت کم ہیں۔

636076

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں