خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68282

کابل کی مسجد "الزہرا" پر ہونے والے حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
بین الاقوامی: داعش کے شدت پسندوں نے کابل کی مسجد الزہرا میں ہونے والے خوکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی اونا کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شدت پسند گروہ داعش نے کابل میں محبان اہل بیت(ع) کی مسجد الزہرا میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو خودکش بمباروں نے جمعرات کے دن کابل کی مسجد میں خود کو اڑا لیا تھا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ اس حملے میں کم از کم چار افراد شہید اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے افراد میں ایک پولیس، تاجر اور قبیلہ کے سردار شامل تھے اور زخمی ہونے والے افراد پولیس کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو مسجد میں داخل ہونے سے قبل پہچان لیا تھا چنانچہ ان میں سے ایک نے مسجد کے گیٹ پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرے حملہ آور نے باورچی خانہ میں اپنے آپ کو اڑا لیا۔

العالم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس مسجد پر تین دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور تیسرا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

636064

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں