خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Saturday, June 17, 2017 خبر کوڈ : 68284

جرمنی کے شہر کلن میں ہزاروں مسلمانوں کا شدت پسندی کے خلاف مظاہرہ
بین الاقوامی: جرمنی کے شہر کلن میں شدت پسندی کے خلاف دس ہزار مسلمان مظاہرہ کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نیوز ایجنسی انڈیپنڈنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر کلن میں دس ہزار مسلمان شدت پسندی کے خلاف 17 جون کو مظاہرہ کریں گے۔

ان مظاہروں کا مقصد برطانیہ اور دنیا میں دوسرے مقام پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہے۔

مظاہرین نے اپنی ویب سائٹ پر یہ نعرہ لکھا ہے کہ دہشت گرد جو کہ اسلام کے نام پر کاروائیاں کرتے ہیں ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ صرف اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کاروائیوں کی وجہ سے اسلام کو بہت زیادہ بدنام کیا جارہا ہے۔ چنانچہ ہم کھل کر یہ اعلان کریں تاکہ ان کاروائیوں کا مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان مظاہروں میں بہت ساری اسلامی تنظیموں نے برائت کا اعلان کیا ہے لیکن ایک بہت بڑی اسلامی تنظٰم ترکی یونین نے ان مظاہروں میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ رمضان المبارک میں اس قسم کے مظاہروں سے الٹا اسلام کو نقصان پہنچے گا۔

636084

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں