خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Sunday, June 18, 2017 خبر کوڈ : 68288
حجۃالاسلام پناہیان:
ظہورپرعدم توجہ بہت بڑے خطرےکا سبب بنتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام پناہیان نے کہا ہےکہ شب قدرمیں ظہورکے لیے دعا کریں اگراسلامی انقلاب کےحکمران امام زمانہ علیہ السلام کے مسئلہ ظہورپرتوجہ نہ دیں تو ہم سب بہت بڑے خطرے میں مبتلا ہوجائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد حجۃ الاسلام علی رضا پناہیان نے ۲۳ماہ مبارک رمضان کو تہران میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ شب قدرمیں امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکے لیے دعا، ہماری دیگردعاوں کی قبولیت کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاہےکہ حقیقی منتظرین اس رات کو امام زمانہ علیہ السلام کےلیےغمگین ہوکرآنسو بہاتے ہیں۔ امام صادق علیہ السلام فرماتےہیں: مسئلہ ظہورکےمنتظرکی مثال اس شخص کی طرح ہے کہ جس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رکاب میں جنگ کی ہو۔

حجۃالاسلام پناہیان نےکہا ہےکہ امام خمینی اورقائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب ایران، امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکا پیش خیمہ ہے لہذا اسلامی حکومت کو اس راہ  میں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگراسلامی انقلاب کے حکمران امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورپرتوجہ نہ دیں تو ہم سب بہت بڑے خطرے سے دوچارہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا ہےکہ اس وقت اسلامی انقلاب ایران نے ایسے جوانوں کی تربیت کی ہے کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کے لشکر کےکمانڈربن سکتے ہیں۔عالمی استعمار نےتکفیری گروہ تشکیل دے کراپنا  آخری تیرچلا دیا ہوا ہے کیونکہ وہ ہمارا مقابلہ کرنےکی طاقت نہیں رکھتے ہیں کہ جو دنیا کی عظیم ترین فوج رکھتے ہیں۔

حجۃ الاسلام پناہیان نے مزید کہا ہے کہ دنیا کے مظلوموں کو ظالموں کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اورآج عالمی استعمار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے محافظین حرم نے اسلام کو عزت وآبرو عطا کی ہے، وہ بلند ہمت انسان ہیں کہ جنہوں نے امام زمانہ علیہ السلام کے کمانڈر بننے کی پریکٹس کی ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ اس وقت دشمن ،شیعہ کی طاقت کو سمجھ چکا ہے لہذا وہ اس کی تباہی کے درپے ہے۔ بنابریں ہمیں اللہ تعالیٰ سےامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہورکے لیے دعا کرنی چاہیے تاکہ نجات پیدا کرسکیں۔

۶۳۶۳۵۱

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں