خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۷ آذر ۱۳۹۶

الاثنين ٣٠ ربيع الأوّل ١٤٣٩

Monday, December 18, 2017

وقت :   Sunday, June 18, 2017 خبر کوڈ : 68289
حجۃ الاسلام مومنی:
پیغمبراکرم(ص) کی امیرالمومنین(ع) کو نصیحتیں
خبررساں ایجنسی شبستان: جب آپ دیکھیں کہ لوگ دنیا میں سرگرم ہیں تو آپ آخرت میں مشغول ہوجائیں، جب بھی آپ دیکھیں کہ لوگ دوسروں کےعیوب کو بیان کررہے ہیں تو آپ اپنے عیوب پرنظررکھیں،جب بھی آپ دیکھیں کہ لوگ اپنی دنیا کو آباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں تو آپ آخرت کو آباد کرنے میں مشغول ہوجائیں اورجب آپ دیکھیں کہ لوگ زیادہ عمل انجام دے رہے ہیں۔ ۔ ۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مذہبی اسکالرحجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے دین اسلام کو ایک کامل دین بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےحضرت علی علیہ السلام سے فرمایا: اے علی، چھ لاکھ بھیڑیں چاہییں یا چھ لاکھ دینا ریا چھ لاکھ جملے؟حضرت امیرعلیہ السلام نےعرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، چھ لاکھ جملے۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:میں ان چھ لاکھ جملوں کو چھ جملوں میں جمع کرتا ہوں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا  سب سے پہلا جملہ یہ تھا کہ: جب بھی آپ دیکھیں کہ لوگ فضائل اورمستحبات میں مشغول ہیں، تو آپ واجبات کو مکمل کرنے پرتوجہ دیں۔ اہم ترین واجب نماز ہے اورجب تک نماز ٹھیک نہ ہو اس وقت تک دیگرتمام عبادات درست نہیں ہوں گی۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا ہے کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےمزید فرمایا: جب آپ  دیکھیں کہ لوگ دنیا میں سرگرم ہیں تو آپ آخرت میں مشغول ہوجائیں، جب بھی آپ دیکھیں کہ لوگ دوسروں کےعیوب کو بیان کررہے ہیں تو آپ اپنےعیوب پرنظررکھیں،جب بھی آپ دیکھیں کہ لوگ اپنی دنیا کو آباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں تو آپ آخرت کو آباد کرنے میں مشغول ہوجائیں اورجب آپ دیکھیں کہ لوگ زیادہ عمل انجام دے رہے ہیں تو آپ عمل کو خالص کرنے پرتوجہ دیں۔

حجۃ الاسلام مومنی نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگرنصیحتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے فرمایا: جب آپ دیکھیں کہ لوگ مخلوقات سے توسل کررہے ہیں تو آپ خالق سے توسل کریں۔اللہ تعالیٰ ہرچیز پرقدرت رکھتا ہے اوراللہ کے علاوہ کسی اورکو نہ دیکھے۔آج کی رات ہمارے مقدرات پرامام زمانہ علیہ السلام کے دستخط ہوں گے۔آج کی رات اللہ تعالیٰ معاف کردے گا اوراپنے رب سے ہمکلام ہوں یہاں تک کہ اگر تم نے پہاڑوں سے بھی زیادہ بڑے گناہ انجام دیے ہوں، شب قدر کواللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو کیونکہ اس نے بخشش کا وعدہ دیا ہوا ہے۔

۶۳۶۳۴۱

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی

شبستان نیوز : آیت اللہ مبلغی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اقدار اور نیک کاموں کو ترجیح دینے کے حوالے سے دین کی نظریے کو سامنے نہ رکھنا خدا پر افتراء باندھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اس کے موضوعات کو پہچانے بغیر فقہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

منتخب خبریں