خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳۰ مرداد ۱۳۹۶

الاثنين ٢٩ ذو القعدة ١٤٣٨

Monday, August 21, 2017

وقت :   Sunday, June 18, 2017 خبر کوڈ : 68290
آیت اللہ سید حسن عاملی:
ہم سب کوحضرت ولی عصر(عج) کےظہورکی راہ ہموارکرنےکی کوشش کرنی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ اردبیل کےنمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ نےاس مطلب کہ ظہورکی علامات کو بیان کرنا واجب ہے کیونکہ اس سےظہورکے قریب ہونے کا گمان ہوتا ہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سب کو حضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی راہ ہموارکرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اردبیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ اردبیل کے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ آیت اللہ سید حسن عاملی نے شب قدرکے روحانی پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ظہورکے لیے وقت کی تعیین ایک غلط اوربیہودہ کام ہے لیکن ظہورکی علامات کو بیان کرنا واجب ہے کیونکہ اس سے ظہورکے قریب ہونےکا گمان ہوتا ہے۔

انہوں نےاس مطلب کہ ظہورسے چھ مہینے قبل سفیانی کا خروج ہے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تئیس ماہ رمضان کی رات کو آسمانی آواز آئے گی کہ جو ظہورکی علامات میں سے ایک علامت ہے۔

آیت اللہ عاملی نےمزید کہا ہےکہ سفیانی کے خروج کے بارے میں دو نظریے پائے جاتے ہیں کہ ایک کےمطابق سفیانی ایک شخص کا نام ہےاوردوسرے نظریےکےمطابق سفیانی ایک فکری اورنظریاتی گروہ کا نام ہے البتہ اس مطلب کو بیان کرنا ضروری ہے کہ پہلا نظریہ دوسرے نظریے کی نسبت زیادہ مستحکم ہے۔

انہوں نےمغرب کو سفیانی کےخروج کی راہ ہموارکرنے والا قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اس وقت دنیا میں موجود قتل عام، ظلم وستم اورناحق خون بہانے جیسے امورسفیانی کے خروج کی راہ ہموارکرتے ہیں۔

اردبیل کےامام جمعہ نے آخرمیں کہا ہے کہ بہت سی روایات کے مطابق شب تئیس ماہ مبارک رمضان ہی اصلی شب قدر ہے۔ ہم سب کو حضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی راہ ہموارکرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

۶۳۶۳۱۱

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں