خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Sunday, June 18, 2017 خبر کوڈ : 68292
حجۃ الاسلام علی چراغی پور:
یوم القدس،فلسطین کےاہداف کے دفاع کے لیےمسلمان ملتوں کےاتحاد کی علامت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ ایلام کےمحکمہ اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ اس صوبے میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی کےانعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ ایلام کی رپورٹ کےمطابق صوبہ ایلام کےمحکمہ اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام علی چراغی پور نے ۱۸جون کو اس صوبے میں یوم القدس کے حوالے سےمنعقد ہونے والی ایک نشست میں کہا ہےکہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ ۱۹۷۹ء سے اب تک ہرسال ماہ مبارک رمضان کےآخری جمعہ کو عالم اسلام فلسطین کی مظلوم عوام اوربیت المقدس کی حمایت اورغاصب صہیونی حکومت سےاپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام چراغی پورنے یوم القدس کی ریلیوں کو درحقیقت فلسطین کی مظلوم ملت کے دفاع میں عالم اسلام کے اتحادووحدت کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اوردیگرمظلوموں کے دفاع کےعلمبردارکے عنوان سے دیگرممالک کی نسبت اسلامی جمہوریہ ایران میں عظیم الشان ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بنابریں یوم القدس فلسطین کی نجات اورمسلمانوں کےاتحادووحدت کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہےیہی وجہ ہےکہ گزشتہ سالوں کی نسبت ہرسال یہ پروگرام عظیم الشان طریقےسےمنعقد ہوتا ہے تاکہ غاصب صہیونی حکومت کے مقابلےمیں فلسطین کے مظلوم عوام اور بیت المقدس کی حمایت کی جاسکے۔

۶۳۶۴۷۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں