خبرگزاری شبستان

شنبه ۳ تیر ۱۳۹۶

السبت ٣٠ رمضان ١٤٣٨

Saturday, June 24, 2017

وقت :   Sunday, June 18, 2017 خبر کوڈ : 68294

مسجد کوفہ میں منعقدہ اعتکاف میں مومنین کی کثیر تعداد شریک
بین الاقوامی: ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے میں مسجد کوفہ میں اعتکاف کا اہتمام کیاگیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مسجد کوفہ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیانیہ کے مطابق ماہ مبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مسجد کوفہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج شیخ ہادی زنجیل نے کہا کہ اعتکاف ایک عظیم عبادت ہے اور ماہ مبارک رمضان اسی طرح شعبان میں اعتکاف بیٹھنے کی بہت فضیلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کوفہ کی انتظامیہ کی طرف سے معتکف حضرات کے لئے سحر و افطار کا بندوبست کیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا معتکف حضرات کیلئے مسجد کا ایک خاص حصہ مخصوص کردیا گیا ہے اسی طرح رات آرام کیلئے بھی بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتکاف میں مومنین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسجد کوفہ میں آٹھ سال سے اعتکاف کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں عراق سمیت ہمسایہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مومنین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ مسجد کوفی کا شمار عالم اسلام کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے اسی طرح مسجد کوفہ میں ہی امیرالمومنین علی(ع) کی شہادت ہوئی اس لئے یہ مسجد شیعیان اہل بیت(ع) کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

636278

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجۃ الاسلام حسن روحانی:

ایرانی عوام کی کامیابیاں،اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کےمرہون منت ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی صدر نےشہداء کےاہل خانہ کی ضیافت افطارمیں شہادت اورقربانی کوانتہائی گرانقدراورعظیم قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی عوام کی کامیابیاں، اللہ کی راہ میں قربانی اورجہاد کے مرہون منت ہیں۔

منتخب خبریں