خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۶

الثلاثاء ٣٠ ذو القعدة ١٤٣٨

Tuesday, August 22, 2017

وقت :   Sunday, June 18, 2017 خبر کوڈ : 68297

ایران کے وزیر خارجہ کا افریقی ممالک کا دورہ
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صبح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ الجزائر،موریطانیہ اور تیونس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر الجزائر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ الجزائر کے بعد مورطانیہ اور تیونس کا دورہ بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ الجزائر، موریطانیہ اور تیونس کی سرکاری دعوت پر ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ  دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اورعالمی امور من جملہ شام اور خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس حوالے سے بتایا کہ ان دوروں کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ اپنے ہم منصبوں کے علاوہ میزبان ممالک کے سربراہوں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ قاسمی کا کہنا تھا کہ ان دوروں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور شمال افریقی ریاستوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور وحدت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تفرقہ ڈالنے والے عناصر اور مسلمانوں کے بدخواہوں کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

نوجوانوں میں دینی اور انقلابی جذبے کی تقویت پر زور

خبررساں ایجنسی شبستان پیر کی صبح صوبہ یزد اور ہمدان کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوجوان نسل میں انقلابی اور جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

منتخب خبریں