خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٤ ذو الحجّة ١٤٤٠

Sunday, August 25, 2019

وقت :   Saturday, July 1, 2017 خبر کوڈ : 68430
محمد جواد جمالی:
دینی مراجع کےفتویٰ نےموصل کی آزادی میں موثرکردارادا کیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے قائم مقام نےاس مطلب کہ غیرملکیوں اورامریکہ کی مداخلت کے بغیرموصل آزاد ہوا ہے، کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ ہمیں عراق اورشام میں امریکہ اوراسرائیل کے بعد والے فتنوں پرہوشیاررہنا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کےقومی سلامتی کمیشن کےقائم مقام محمد جواد جمالی نوبندگانی نےخبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نامہ نگارسےگفتگو کے دوران موصل شہرکی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ موصل کی آزادی کے بارے میں کچھ موضوعات کو مدنظرقراردینا چاہیے۔ سب سے پہلے یہ مسئلہ کہ اگرمختلف ممالک اپنے امن وامان میں سنجیدہ نہ ہوں تو ممکن ہےکہ انہیں امن وامان ایجاد کرنےکےلیے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے۔ داعش نےایک دن میں موصل پرقبضہ کیا تھا لیکن عراقی حکومت اسے واپس اپنے کنٹرول میں لینےکے لیے ہزاروں شہید دیےہیں اورمادی اورمعنوی نقصانات اٹھائے ہیں اورپھرکئی سالوں کے بعد یہ شہرآزاد ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ خوشی کی بات یہ ہےکہ عراقی فورسزاورعوام کی ہمہ جہت کوششوں اور دینی مراجع عظام کے فتویٰ سےعراق میں داعش کو شکست فاش ہوئی ہے۔

جمالی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ امریکہ اورغیرملکیوں کی مداخلت کے بغیرموصل آزاد ہوا ہے جبکہ یہ شہرابوبکربغدادی کی خلافت کے مرکز کے عنوان سےمعروف ہوگیا تھا اوراب اس شہر میں داعش کی شکست دنیا میں اس گروہ کی  مسلسل تباہی میں موثرواقع ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے قائم مقام نےمزید کہا ہےکہ داعش ایک ایسا فتنہ تھا کہ جوامریکہ، اسرائیل اورخطےکے بعض عرب ممالک کے توسط سے ایجاد کیا گیا تھا۔ بنابریں امریکہ اورصہیونی حکومت خطے کے سیاسی جغرافیےکو تبدیل اورشام اورعراق کو تقسیم کرنےکے درپے ہیں۔

۶۳۸۷۲۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں