سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, July 10, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
68580 |
آیت اللہ سیدعلی اصغر حسینی:
حکام کو لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہونا چاہئے
سیاسی: ایران کے شہر یاسوج کے امام جمعہ نے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں لوگوں کی ضروریات اور مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہونا چاہئے۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے معاون نے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد کے دورے کے دوران شہر یاسوج کے امام جمعہ آیت اللہ سید علی اصغر حسینی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ سید علی اصغر حسینی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام افراد کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے تاکہ مشکلات حل ہوں۔
انہوں نے مزید کہا رہبر انقلاب اسلامی ہمیشہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی تاکید کرتے ہیں اور میری نظر میں تمام انبیاء امربالمعروف و نہی عن المنکر کیلئے دنیا میں آئے تھے۔
آیت اللہ حسینی نے کہا طاغوت کے دور میں اس صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد صوبے میں ترقیاتی کام شرع ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا اس وقت یہ صوبہ ترقی اور پیشرفت کے مراحل طے کررہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام اس صوبے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔
اس موقع پر ایرانی صدر کے معاون خصوصی الہام امین زادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگوں کو مشکلات کے حل کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
640433