خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Wednesday, July 12, 2017 خبر کوڈ : 68615

آیت اللہ جوادی آملی کی زبان سے ظہورکےعام اثرات
خبررساں ایجنسی شبستان: سورہ مبارکہ حمد میں ایک دعا ہےاورہم ہرروزچند مرتبہ اللہ تعالیٰ سے اس کی دعا کرتے ہیں: «اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ؛ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ»۔ صراط مستقیم وہی راستہ ہےکہ اس کو طے کرنے والےانعام یافتہ ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق قم کےایک مرجع تقلید اورمفسرقرآن کریم آیت اللہ جوادی آملی نے اپنی کتاب( امام مہدی علیہ السلام موعود موجود) میں حضرت بقیۃ اللہ علیہ السلام کے ظہور کےعام اثرات کے بارے میں لکھا ہے:

۱۔ انعام یافتہ افراد کی صراط کا احیاء

:   سورہ مبارکہ حمد میں ایک دعا ہےاورہم ہرروز چند مرتبہ اللہ تعالیٰ سےاس کی دعا کرتے ہیں: «اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ؛ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ»۔ صراط مستقیم وہی راستہ ہےکہ اس کو طے کرنے والے انعام یافتہ ہیں اورہم بھی اللہ تعالیٰ سے اسی راستے کو طے کرنے کے خواہاں ہیں۔

سورہ مبارکہ نساء نےانعام یافتہ افراد کے واضح ترین مصادیق کا اس طرح تعارف کروایا ہے: «وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا) اورجو اللہ اوررسول کی اطاعت کرے وہ انبیاء، صدیقین، شہداء اورصالحین کے ساتھ محشور ہوگا جن پراللہ نےانعام کیا ہے اوریہ لوگ کیا ہی اچھے رفیق ہیں۔

اب جب مشخص ہوگیا ہےکہ انعام یافتہ کونسے افراد ہیں تو صراط مستقیم کی حقیقت بھی واضح ہو جائےگی۔ انعام یافتہ افراد کے راستے کو طے کرنے کے کچھ لوازمات ہیں۔ لہذا ان کے ساتھ ملحق ہونے کے لیے ان لوازمات کا حصول بھی ضروری ہےکہ اس کا ایک لازمہ مجرموں کی حمایت نہ کرنا ہے۔

حضرت ولی عصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف جب ظہورکریں گے تو ان تمام راستوں کا ا حیاء ہوگا تو اس عظیم نعمت کے سائےمیں یہ راستہ طےکرنے والے افراد مجرموں کی حمایت سےمحفوظ رہیں گے، کیونکہ اس نعمت کی وجہ سے وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ حق کےاحیاء کے لیے قیام کریں گے۔

۲۔ ظہور، تاریخ کا حائزاہمیت نقطہ

بے شک حضرت ولی عصرعلیہ السلام کا ظہورنہ فقط  تاریخ کے درخشندہ دورکا آغاز ہوگا بلکہ تاریخ بشر کا حائز اہمیت نقطہ ہے۔ جس طرح کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکا اس طرح تعارف کروایا ہے:«یعطف الهوی علی الهدی، إذا عطفوا الهدی علی الهوی؛ و یعطف الرأی علی القرآن، إذا عطفوا القرآن علی الرأی

۶۳۸۸۸۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں