خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Thursday, July 13, 2017 خبر کوڈ : 68625
حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
عشرہ کرامت رضوی ثقافت پرمبنی اسلامی مسرت کی وضاحت کا سنہری موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آستان قدس رضوی کے متولی نےعشرہ کرامت کو معاشرے بالخصوص جوانوں کے لیے رضوی ثقافتی پرمبنی اسلامی خوشی کی وضاحت کا سنہری موقع قراردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ مشہد نے آستان نیوزکےحوالےسےنقل کیا ہےکہ آستان قدس رضوی کےمتولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نےعشرہ کرامت کے کمیٹی کےاراکین سے ملاقات کے دوران رضوی میلاد کی مناسبت سےعالیشان طریقے سےجشن منانےکی ضرورت پر زوردیتے ہوئےکہا ہے کہ عشرہ کرامت کی مناسبت سےجشنوں کےانعقاد کےلیے ہرقسم کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: «إنّ النّاسَ لَو عَلِمُوا مَحاسِنَ کَلامِنا لَاتَّبَعُونا) اگرلوگ ہمارے کلام کی خوبصورتیوں سےآگاہ ہوجاتے تو بےشک وہ ہماری پیروی کرتے۔ لوگوں کو امام رضا علیہ السلام کی سیرت اوران کے کلام کی طرف جلب کرنے کی صلاحیت موجود ہیں لہذا معاشرے کے دانشوروں اوراہل قلم افراد کی ذمہ داری ہےکہ وہ معاشرے کے سامنے کلام کی خوبصورتی کی وضاحت کریں۔

حجۃ الاسلام رئیسی نےکہا ہےکہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت کی پیروی کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کے تمام انفرادی اورسماجی حالات میں اسلامی تمدن کو قائم کرنےکی کوشش کرنی چاہیے۔امام رضا علیہ السلام کی سیرت اورتعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے رضوی سیرت علم اورحکمت کا عظیم خزانہ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ عشرہ کرامت کے جشنوں کی ایک عظیم ترین ذمہ داری معاشرے کو سیرت رضوی کے حقائق سےآگاہ کرنا ہے۔ یونیورسٹیز کو آگاہ کرنا چاہیےکہ حضرت رضا علیہ السلام باب العلم ہیں،ہمارے بازارکو معلوم ہونا چاہیےکہ حضرت ثامن الائمہ علیہ السلام کے فرامین پرعمل ہی بازاراورپیداوارکی رونق کا باعث بنتا ہے اورآج ہم حضرت رضا علیہ السلام کی تعلیمات پرعمل کرکے ملک میں روزگار کی فراہمی اور پیداوارمیں رونق ایجاد کی جاسکتی ہے۔

آستان قدس رضوی کےمتولی نےمقدس مقامات اورمذہبی مناسبتوں کوانسانوں کی تربیت کےعظیم مواقع قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ عشرہ کرامت، ملک کی مشکلات کے خاتمے کےلیےاتحادویکجہتی کا بہترین ذریعہ قراردیا ہے۔

۶۴۱۵۵۳

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں