خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٦ جمادى الأولى ١٤٣٩

Monday, January 22, 2018

وقت :   Thursday, July 13, 2017 خبر کوڈ : 68635
آیت اللہ اعرافی:
کسی کی امداد کرتے وقت عزت نفس اور انسانی کرامت کا خیال کرنا ضروری ہے
سماجی: ایران کے شہر قم کے امام جمعہ نے کہا امداد کرتے وقت عزت نفس کا خیال ضروری ہے کیونکہ ہمارا دین انسان کی کرامت کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر قم کے امام جمعہ آیت اللہ اعرافی نے امام خمینی امداد کمیٹی کے مدیران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دین اسلام نے حاجمتندوں کی امداد کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں حکومت اور لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس کمیٹی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا حاجتمند افراد کی بڑے پیمانے پر مدد ہونی چاہئے۔

شہر قم کے امام جمعہ نے آیات اور روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا نیک اعمال کا کبھی نتیجہ اسی دنیا میں آجاتا ہے اور کبھی آخرت میں ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا بعض اوقات نیک اعمال کا ثمر دنیا اور آخرت دونوں میں ملتا ہے۔

انہوں نے کہا امداد کرتے وقت انسانی کرامت اور عزت کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ دین اسلام نے عزت نفس کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔

641568

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم

خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

منتخب خبریں