خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Thursday, July 13, 2017 خبر کوڈ : 68638
موگرینی:
ایٹمی معاہدہ کسی ایک ملک کے ساتھ خاص نہیں ہے
بین الاقوامی: یورپی یونین کی سیاست خارجہ کی سربراہ نے امریکہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ایٹمی معاہدہ کسی ایک ملک سے وابستہ نہیں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے یو ایس نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ یورپی یونین کی سیاست خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے کسی ایک ملک سے مختص نہیں ہے۔

موگرینی نے روس کے وزیرخارجہ کے ساتھ ایک کانفرنس میں کہا کہ یورپ اس ایٹمی معاہدہ کا دفاع کرے گا جبکہ امریکی اور ٹرمپ کی گورنمنٹ کئی بار اس معاہدہ کی اہمیت کو کم رنگ ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

یاد رہےکہ اس ایٹمی معاہدہ کے بعد روزگار کی فراہمی اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری ایران میں روز بروز بڑھ رہی ہے اور اس طرح پٹرولیم کی کمپنیوں نے ایران کے اندر اپنی سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے۔

یہ کانفرنس روس کے وزیرخارجہ اور موگرینی کے درمیان بلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوئی ہے اور اس کانفرنس میں وزیرخارجہ اور موگرینی کے درمیان قطر اور شام کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ ایٹمی معاہدہ جو 2015 میں ہوا تھا عالمی معاہدہ ہے اور اس کو اس معاہدہ کا دفاع کرنا چاہئے۔

641535

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں