خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Saturday, July 15, 2017 خبر کوڈ : 68645

امام زمانہ (عج) کے لوگوں پر حقوق
شبستان نیوز: زمانۂ ظہور کے لوگ اپنے امور میں عمومیت، حکومت کی طرف سے فعالیتوں اور سرگرمیوں اور نیک عہدیداران کی خواہش رکھیں گے اور مسلسل پوری ہوشیاری سے امور پر نظر رکھیں گے اور مکمل دلسوزی اور مصلحت اندیشی سے اسلامی حکومت اور حکومتی عہدیداروں کی مدد کریں گے، خواہ وہ ان کے پاس ہوں یا ان کے پاس نہ ہوں۔

 

شبستان نیوز کے شعبہ مہدویت کے نمائندے کی رپورٹ:

علوم و ثقافت اسلامی تحقیقی مرکز کی علمی کمیٹی کے رکن حجت الاسلام خدامراد سلیمیان اپنی کتاب ’’نقش مردم در انقلاب جہانی حضرت مہدی علیہ السلام (امام مہدی علیہ السلام کے عالمی انقلاب میں لوگوں کا کردار)‘‘ میں لکھتے ہیں:

لوگ اور حکومت ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے کے مددگار اور پشت پناہ ہیں۔ حاکم اور رعایا ایک دوسرے پر حق رکھتے ہیں۔

اس اقتباس میں حاکم یا امام کے لوگوں پر حقوق زیر بحث لائے گئے ہیں:

 

۱۔ بیعت پر قائم رہنا۔

امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کی بنیادوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ آپ کی حکومت کو تسلیم کریں گے اور آپ کی بیعت پر قائم رہیں گے۔

 

۲۔ حکومتی امور میں خیر خواہی۔

زمانۂ ظہور کے لوگ اپنے امور میں عمومیت، حکومت کی طرف سے فعالیتوں اور سرگرمیوں اور نیک عہدیداران کی خواہش رکھیں گے اور مسلسل پوری ہوشیاری سے امور پر نظر رکھیں گے اور مکمل دلسوزی اور مصلحت اندیشی سے اسلامی حکومت اور حکومتی عہدیداروں کی مدد کریں گے، خواہ ان کے پاس ہوں یا ان کے پاس نہ ہوں۔

 

۳۔ امام کی فرمانبرداری

لوگوں کی طرف سے اپنے حاکم کے فرامین کی فرمانبرداری معاشرے کو ترقی اور ہدف تک پہنچنے میں مددگار ہوتی ہے۔ زمانہ ظہور کے لوگ بھی اپنے امام کے تابع فرمان ہوں گے اور امام عج کی طرف سے مقرر کیے گئے نمائندے لوگوں کے لیے نمونہ عمل ہوں گے۔

 

641267

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام فرحزاد:

تمام اہل بہشت ہمیشہ کیلئے امام حسین(ع) کے مہمان ہیں

سماجی: ایران کے نامور خطیب حجت الاسلام حبیب اللہ فرحزاد نے کہا تمام اہل بیت(ع) ہمیشہ کیلئے سید الشہدا حضرت امام حسین(ع) کے مہمان ہیں آپ کی ولادت باسعادت کے وقت ملائکہ نے بہشت کو سجایا اور آپ کی آمد پر پیغمبر اسلام(ص) کو مبارک باد دی۔

منتخب خبریں