خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Saturday, July 15, 2017 خبر کوڈ : 68646

حجاب کا اصل مقصد عفت و عصمت اور معاشرے کی حفاظت ہے
شبستان نیوز: مرکزی ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی مرکزی صوبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حجاب کا اصل مقصد عفت و عصمت اور معاشرے کی حفاظت ہے۔

اراک سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

مرکزی ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی مرکزی صوبہ کے سربراہ محسن شریفی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کا اصل مقصد عفت و عصمت اور معاشرے کی حفاظت ہے اور یہ مفاہیم قرآن میں تدبر کرنے سے سمجھ میں آتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں اور یونیورسٹیز کی علمی کمیٹیوں کی طرف سے اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں روایتی و رسمی لباس و حجاب کے حوالے سے مختلف نمونے رکھے گئے ہیں تا کہ لوگوں کو ثقافتِ حجاب کے حوالے سے مکمل آشنائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے مختلف صوبوں سے 135 نمونے بھیجے گئے جن میں سے 40 نمونے مقابلے کے آخری مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ آخری مرحلے میں کامیابی کے بعد 12 نمونوں کو انعامات سے نوازا جائے گا جن کا اعلان اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید اس بات کا اظہار کیا کہ لباس اور حجاب و عفاف کے حوالے سے منعقد کیے گئے اس فیسٹیول کو لوگوں کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

شریفی نے کہا کہ اس فیسٹیول کا اصل ہدف اسلامی لباس و حجاب کا لوگوں میں اچھے طریقے سے تعارف کروانا تھا تا کہ وہ لباس کے معاملے میں اپنی صحیح اسلامی ثقافت سے آگاہ ہو سکیں۔

641920

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں