خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٦ جمادى الأولى ١٤٣٩

Monday, January 22, 2018

وقت :   Saturday, July 15, 2017 خبر کوڈ : 68651

موصل کی آزادی سے اصلی شکست امریکہ کی ہوئی : بروجردی
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاالدین بروجردی نے موصل کی آزادی کو عراق میں دہشت گردی کے بحران کے حل کی جانب اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ عراقی فوج ، حکومت اور رضاکار فورس حشدالشعبی اور مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سیستانی نے اس کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا منصوبہ عراق کی تقسیم اور اس ملک پر داعش کی حکومت تشکیل دینا تھا تاہم عراق میں داعش کو شکست ہوئی اور اس کی شکست امریکہ اور صیہونی حکومت کی شکست ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شام بھی ارضی سالمیت کو درپیش خطرے سے باہر نکل آیا ہے اور جلد ہی مکمل فتح و کامیابی کا جشن برپا کرےگا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم

خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

منتخب خبریں