خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٦ جمادى الأولى ١٤٣٩

Monday, January 22, 2018

وقت :   Saturday, July 15, 2017 خبر کوڈ : 68654

12ویں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں قائد انقلاب کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا
خبررساں ایجنسی شبستان یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے بورڈ آف چیئرمین 'غلامرضا کاتب' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 5 اگست ہفتہ کی شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایرانی منتخب صدر 'حسن روحانی' اور ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' تقریر کریں گے.

کاتب نے کہا کہ مجلس میں صدارتی حلف برداری سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کے دفتر کے سربراہ 'محمد مہدی گلپایگانی' ایران کے منتخب صدر کو باضابطہ صدارتی حکم نامہ کو پیش کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی دعوت کے ساتھ مختلف ممالک کے مہمانوں تین گھنٹے تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے.

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد صدر مملکت کے پاس اپنی کابینہ کے وزرا کو مجلس کے سامنے پیش کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت ہوگی جس کے بعد پارلیمنٹ کے اراکین ایک ہفتہ کے اندر نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد اعتماد ووٹ حاصل کرنے کا اجلاس رکھا جائے گا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم

خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

منتخب خبریں