خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Sunday, July 16, 2017 خبر کوڈ : 68657

پاکستان سے ایران میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کی ہلاکت
خبررساں ایجنسی شبستان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں واقع پاکستان، ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی ایران کے خلاف منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا۔

ہفتے کے روز ایک دہشت گرد گروہ نے پاکستان سے ایران کے شہر سراوان کی سرحد کو نشانہ بنایا مگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جانبازوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو دہشتگرد زخمی اور کئی دہشت گرد پاکستان کی جانب فرار کر گئے۔
دہشت گردوں کے اس حملے میں محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے دو ایرانی شہری بھی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردوں نے پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف بارہا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں کئی افراد شہید ہوئے ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں