خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Sunday, July 16, 2017 خبر کوڈ : 68660

ايران میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
خبررساں ایجنسی شبستان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كی بری فوج كے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ ايران كے مشرقی صوبے سيستان و بلوچستان كے سرحدی شہر سراوان ميں واقع پاک، ايران مشتركہ سرحد كے قريب دہشتگردوں كے ساتھ جھڑپ ميں ایک دہشتگرد كو ہلاک كرتے ہوئے ملک دشمن عناصر كی ايران كے خلاف منصوبہ بندی ناكام بنادی گئی.

کل ایک دہشتگرد گروہ نے پاكستان سے ايران كے شہر سراوان كی سرحد كو نشانہ بنايا مگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كے بہادر جانبازوں كی بروقت كارروائی كے نتيجے ميں ایک دہشتگرد ہلاک، دو دہشتگرد زخمی اور کئی دہشتگرد پاكستان كی جانب فرار ہو گئے.

دہشتگردوں کے اس حملے میں دو ايرانی مزدور بھی شہید ہوگئے. واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان میں کئی افراد کو شہید کردیا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں