خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Sunday, July 16, 2017 خبر کوڈ : 68662

نیتن یاہو کے فرانس کے دورے کے خلاف پیرس میں مظاہرے
بین الاقوامی: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے فرانس کے دورے کے خلاف فرانسوی شہریوں نے دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سینکڑوں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے فرانس کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر اور غزہ کے محاصرے پر شدید اعتراض کررہے تھے۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر میکرون اور اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو 16 جولائی 2017 کو پیرس میں ملاقات کرہے ہیں جس میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپوں اور علاقے کے دیگر مسائل کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔

فرانس کے ایوان صدارت کا موقف ہے کہ باہمی مسائل کے حل کیلئے فلسطینی رہنماوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ فرانس کے موجودہ صدر کے انتخاب کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا فرانس کا پہلا سفر ہے۔

642089

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں