خبرگزاری شبستان

شنبه ۱ مهر ۱۳۹۶

السبت ٣ المحرّم ١٤٣٩

Saturday, September 23, 2017

وقت :   Sunday, July 16, 2017 خبر کوڈ : 68663
عراقی وزارت داخلہ:
ابوبکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے
بین الاقوامی: عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گروہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ابھی تک زندہ ہے اور وہ شہر رقہ سے باہر کسی جگہ چھپا ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی فرات کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ روس کے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے اعلان کے بعد عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی ابھی تک زندہ ہے۔

روس نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد گروہ داعش کا سربراہ شہر رقہ میں فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے عہدیدار ابوعلی البصری نے روزنامہ الصباح کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ابوبکر البغدادی ابھی تک زندہ ہے اور شہر رقہ کے باہر چھپا ہوا ہے۔

البصری نے مزید کہا عراق کی خفیہ ادارے گروہ داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا گروہ داعش صرف عراق اور علاقہ کے ممالک کیلئے چیلنج نہیں ہے بلکہ یہ گروہ دنیا کے بہت سارے ممالک کے لئے چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا گروہ داعش ترکی کے راستے دہشت گرد دنیا کے مخالف علاقوں کی طرف بھیج رہا ہے تاکہ وہاں فساد ایجاد کرے۔

642206

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید احمد میرعمادی:

مکتب عاشورا کا اہم ترین درس خدا کیلئے قیام ہے

سماجی: ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے ذلت پر عزت کو ترجیح دینے کو مکتب حسینی کا عظیم درس قرار دیتے ہوئے کہا قیام عاشورا کا سب سے بڑا درس خدا کیلئے قیام ہے۔

منتخب خبریں