خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٦ جمادى الأولى ١٤٣٩

Monday, January 22, 2018

وقت :   Sunday, July 16, 2017 خبر کوڈ : 68666
امیرقطر:
موصل کی آزادی تمام عربوں کی کامیابی ہے
بین الاقوامی: امیر قطر نے موصل کی آزادی پر عراق اور عراقی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف عراقیوں کی نہیں ہے بلکہ تمام عربوں کی کامیابی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الجزیرہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی قطر کے امیر نے ٹیلیفون کے ذریعے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کو موصل کی آزادی پر مبارک باد پیش کی۔

امیر قطر نے کہا کہ یہ کامیابی عراقی قوم کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے اور تمام عربوں کیلئے کامیابی اور بالخصوص عراقی عوام کیلئے ہمیشہ باقی رہنے والی خوشی ہے۔

شیخ تمیم نے تاکید کی ہے کہ قطر دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے عراق کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور عراقی عوام کے حمایت میں ہر قسم کے اقدام کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں عراق اور قطر کے مابین تجارتی اور اقتصادی امور پر گفتگو کی گئی اور امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی اور اقتصادی معاملات کو مستحکم کرنے کیلئے عراقی وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ قطر ہمیشہ عراق کے ساتھ ہے۔

642157

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم

خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

منتخب خبریں