خبرگزاری شبستان

جمعه ۶ مرداد ۱۳۹۶

الجمعة ٥ ذو القعدة ١٤٣٨

Friday, July 28, 2017

وقت :   Sunday, July 16, 2017 خبر کوڈ : 68667

رہبر انقلاب اسلامی امت مسلمہ کیلئے الہی ذخیرہ ہیں
سماجی: آران و بیدگل شہر میں تبلیغات اسلامی کے چئیرمین نے کہا کہ رہبر انقلاب تمام امت مسلمہ کیلئے الہی ذخیرہ ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ اصفہان کے شہر آران و بیدگل میں تبلیغات اسلامی کے چئیرمین حجت الاسلام سمیع للہ مردان نے نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی پوری امت اسلامی کیلئے نعمت ہیں۔

انہوں نے رہبر انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بڑے سیاستدان کا عقیدہ ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای دنیا کے قدرتمند ترین اور محبوب ترین لیڈر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام اسلامی اس رہبر کی پیروی کرنے کا نتیجہ ہے۔

حجت الاسلام سمیع اللہ مردان نے کہا کہ ولایت فقیہ کے نظام نے ایران اسلامی کو عزت اور ملت ایران کو سربلندی عطا کی ہے اور الہی نظام کے اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔

انہوں نے کہا عوام کا رہبر انقلاب پر بھرپور اعتماد ہی ان کی قدرت اور عزت کا ضامن ہے۔

642073

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی پابندیوں کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران

خبررساں ایجنسی شبستان ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ مجلس شورائے اسلامی ایران پر پابندی عائد کرنے کے لئے امریکہ کے حالیہ بل کا بھرپور جواب دے گا۔

منتخب خبریں