خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, August 01, 2017 خبر کوڈ : 68836

شام کو خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے: صدر بشار اسد
خبررساں ایجنسی شبستان شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوج کے بہترویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیش الشعب جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو شام کا تاریخی دشمن قرار دیا جو علاقے اور علاقے سے باہر کے ممالک کی ہمہ گیر حمایت سے پورے علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں- ان کا کہنا تھا

کہ شام کو اس وقت انتہائی خطرناک دہشت گردی کا سامنا ہے - شام کے صدر نے استقامت و پائداری کے نتیجے میں ملک کو حاصل ہونے والی گرانقدر کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی استقامت، عوام کی حمایت اور شہداء کے پاکیزہ خون کے سہارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے- بشار اسد نے شام کو علاقے کا دل اور مشرق وسطی کااصلی محور قرار دیا اور کہا کہ ملک کی فوج ، آج عزت و سربلندی کی دوسری تاریخ رقم کر رہی ہے اور اپنے عزم و ثبات سے فتح و کامیابی کے افق کے نزدیک پہنچ چکی ہے

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں